بھٹکل/بنگلورو:25/جنوری (ایس او نیوز)نوائط کلب بنگلورو کے زیر اہتمام منعقدہ نوائط کرکٹ لیگ 2017میں آر اے رائیڈرس نے فورچارج اسماش کو 14 رنوں سے شکست دے کر چمپئن شپ پر اپنا قبضہ جمایا ۔ آر اے رائیڈرس کے عکرمہ موٹیا فائنل کے مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز کابھی خطاب جیتا۔ ٹورنامنٹ میں محمد شماز کو بیسٹ بلے باز اور محمد نور کو بیسٹ بالر کے طورپر انعام سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کل 8ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان ِ خصوصی ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذا سپلائی یوٹی قادر نے بنگلورو نوائط کمیونٹی کو متحد کرتے ہوئے انہیں مختلف مقابلہ جات منعقد کئے جانے پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان کے متعلق بھی اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد کریں اور ملک، ریاست اور اپنے شہر کانام روشن کرنے کی طرف توجہ دیں۔ مجلس اصلاح ونتظیم بھٹکل کے صدر مزمل قاضیا اور بھٹکل کے مشہورکرکٹ کھلاڑی انس ملانے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ہود پلور ، شعیب ایس ایم، آفاق کولا کی کوششوں کی ستائش کی گئی۔ مصعب آبیدہ اور عرفات ایس جے ٹورنامنٹ میں کامنٹیٹر کی ذمہ داری بنھائی ۔ جب کہ مصعب آبیدہ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا تو محمد معیز مصباح نے شکریہ اداکیا۔ خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 21جنوری کو منعقد ہوئی تھی ۔ تقریب کا آغاز شمعون شاہ بندری کی تلاوت قرآن سے ہوا توعضت پٹیل نے استقبال کیا۔